ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہادائی مسئلے پر کرناٹک گوا سے ٹکراؤ نہیں چاہتا: ڈی کے شیوکمار

مہادائی مسئلے پر کرناٹک گوا سے ٹکراؤ نہیں چاہتا: ڈی کے شیوکمار

Thu, 26 Jul 2018 11:56:56    S.O. News Service

بنگلورو،26؍جولائی(ایس اونیوز) ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ مہادائی آبی تنازعے کی یکسوئی کے معاملے میں حکومت کرناٹک گوا کے ساتھ ٹکراؤ کے موقف میں نہیں ہے، اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگست کے دوران مہادائی تنازعہ پر ٹریبونل کا فیصلہ آنے والا ہے ۔کرناٹک کو یقین ہے کہ یہ فیصلہ اس کے حق میں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹک پر گوا کا یہ الزام بے بنیاد ہے کہ حکومت مہادائی ندی کو موڑ کر اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس سلسلے میں دستاویزات سمیت عدالت کو باور کرایا گیا ہے کہ ندی کو موڑنے کی کوئی کوشش حکومت کی طرف سے نہیں کی جارہی ہے۔ صرف سمندر میں ضائع ہونے والے پانی کو پینے کے لئے استعمال کرنے کی گوا سے گزارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کرناٹک کے بیشتر علاقوں کو مہادائی سے پانی ملتا ہے۔ اس کا جائزہ اگر حکومت گوا کی طرف سے کوئی لینا چاہے تو حکومت اس کے لئے انتظام مہیا کرانے کے لئے تیار ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ حکومت کرناٹک کو توقع ہے کہ مہادائی مسئلے پر ٹریبونل کی طرف سے کرناٹک کے ساتھ پورا انصاف کیا جائے گا اور شمالی کرناٹک کے چند اضلاع میں پینے کے پانی کے لئے ترس رہے عوام کو راحت پہنچائی جائے گی۔ 


Share: